سری نگر‘ بی جے پی کے رہنما کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار حملے میں ہلاک

422

سری نگر (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم افراد کے ایک حملے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک رہنما کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے آری باغ میں بی جے پی رہنما محمد انور خان کی رہائش کے باہر ان کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکارں پر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر سری
نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حملے کے فوری بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔