سول اسپتال حیدرآباد کے 182 ملازمین کو گزشتہ تین سال سے تنخواہیں نہیں ملی، عبدالحمید جتوئی

182

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن حیدرآباد، جام شورو کے ملازمین نے تین سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیااس موقع پرعبدالحمید جتوئی، روی تمبولی، لکاڈنو ابڑو، آصف انصاری ودیگر نے کہاکہ سول اسپتال حیدرآباد کے182ملازمین کو گزشتہ تین سال سے تنخواہیں نہیں ملی، جس کے باعث ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ تین سال سے تنخواہیں نہ ملنے کے باوجود ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کہ تین سالہ سے بند تنخواہیں جاری کی جائیں۔