کوئٹہ ،تنخواہوں میں عدم اضافے پر بی ایل ایف سراپا احتجاج

161

کوئٹہ ( این این آئی)ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن نہ کرنے، میونسپل کمیٹیوں سمیت مختلف اداروں کے فنڈز میں کٹوتی، بی ڈی اے۔ واسا ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن اوور ٹائم کے فنڈز ادا نہ کرنے، ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن میں ٹال مٹول، کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو اضافی ڈیوٹی کے واجبات ادا نہ کرنے، صوبائی حکومت کے مزدور و ملازم دشمن رویے کیخلاف بلوچستان لیبر فیڈریشن کا شدید احتجاج ،میونسپل کارپوریشن سے سیکڑوں مزدوروں و ملازمین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی متعدد شاہراہوں پر گشت حکومت سے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ، مسائل کے حل کیلیے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے۔ سرکاری اداروں کے فنڈز میں کٹوتی۔ اپ گریڈیشن پرموشن بی ڈی اے۔ واسا ملازمین کو تنخواہوں ۔ اوور ٹائم پنشن کے فنڈز ادا نہ کرنے۔ میونسپل کارپوریشن کوئٹہ اور میونسپل کمیٹیوں کو فنڈز نہ دینے کیخلاف احتجاجی ریلی خان زمان بشیر احمد قاسم خان حضرت خان کی قیادت میں نکالی گئی، جلوس کے روٹ کے تمام راستے مزدوروں و ملازمین نے اپنے مسائل کے حل کیلیے نعرے لگائے۔ تنخواہوںمیں 25 فیصد اضافہ۔ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کو یکساں تنخواہوں کی ادائیگی بی ڈی اے ملازمین کو مستقل کرکے دس ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے تیس سال سے محکموں تعینات ملازمین کو پروموشن اور اپ گریڈیشن کا حق دینے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پراحتجاجی ریلی میں حاجی عزیز شاہوانی عابد بٹ معروف آزاد،عمر جتک، عارف نچاری، دین محمد، محمد حسنی، ملک وحید کاسی، ظفر خان رند ،فضل محمد اور سیکڑوں مزدور وملازمین شریک تھے۔ جلسے میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، حاجی بشیر احمد، قاسم خان کاکڑ، معروف آزاد عابد بٹ اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ملازمین و مزدوروں کے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوںگے حکومت مسائل حل کرے۔ اگر حکمرانوں کارویہ یہی رہا تو عوام ان کا احتساب کرنے کیلیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔