سیالکوٹ :دوران صلح2گروپوں میں فائرنگ سے3افراد جاں بحق

206

سیالکوٹ (اے پی پی) دوران صلح 2 گروپوں میں فائرنگ،3افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقے صوبیدار بازار میں معمولی جھگڑے کی بابت زبیر عزیز باگڑی گروپ اور ابوبکر بٹ گروپ کی صلح ہو رہی تھی کہ دونوں گروپوں میں تلح کلامی ہوئی اور دکان کے باہر ہاتھا پائی اور فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 2راہ گیروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔