عراق کو ایران سے بجلی لینے کی امریکی مہلت میں 120 دن کی توسیع

394

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے عراق سے ایران کو بجلی کی درآمدات کے لیے 120 دن کی مزید چھوٹ دے دی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ اور امریکی قانون کے تحت یہ سب سے طویل عرصے تک پہلی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق اور امریکا کے مابین اسٹرٹیجک بات چیت جلد شروع ہو رہی ہے۔ عراق تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، لیکن وہ توانائی کے میدان میں ایران پر انحصار کرتا ہے۔ عراق اپنے خستہ حال انفراسٹرکچر کی وجہ سے گیس اور بجلی کی کھپت کی ایک تہائی ضروریات ایران سے درآمد کرتا ہے۔