برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے ایران کی پولیس اور باسیج ملیشیا کے 8 کمانڈروں اور 3 ریاستی اداروں پر نومبر 2019ء میں مظاہرین کے خلاف خونیں کریک ڈاؤن پر آیندہ ہفتے سے پابندیاں عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برسلز میں تعینات 3 مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یورپ میں ایسٹر کی تعطیلات کے بعد آیندہ ہفتے کسی وقت ان پابندیوں کا نفاذ کردیا جائے گا۔ پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی عہدے دار سفر نہیں کرسکیں گے اور ان کے یورپی ممالک میں موجود اثاثے منجمد کردیے جائیں گے۔