آرمی چیف جنرل باجوہ سے پولینڈکے سفیر کی ملاقات

197

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈکے سفیر پیوٹر اے اوپالینسکی نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ پولینڈسے تعلقات کوباہمی اعتماد،تاریخی پیرائے میں اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں کاسیکورٹی امور اور انسداددہشت گردی پراسٹریٹجک مفادہے، پولش سفیرنے خطے میں امن واستحکام،افغان امن عمل میں پاکستان کی کوشش کوسراہا۔