ملک میں غیر معیاری اسٹنٹس استعمال ہورہے ہیں، عدالت عظمیٰ

201

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے غیر معیاری اسٹنٹس کیس کی سماعت کے موقع پرنیشنل انٹروینشنل کارڈیالوجی  بورڈ ( این آئی سی بی ) کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ کی طرف سے قومی و صوبائی ہیلتھ کمیشن کے سربراہان اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی طرف سینیب کو پرائسنگ کمیٹی کا ممبر بنانے سے متعلق کی گئی استدعا بھی مسترد کر دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ غیر معیاری اسٹنٹس درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اسٹنٹس کیخلاف فیصلہ دیا،عدالتی احکامات اور این آئی سی بی کی سفارشات پر عمل نہیں ہو رہا،ملک بھر میں غیر معیاری اسٹنٹس استعمال ہو رہے ہیں،امراض قلب کے معاملات کو نا تجربہ کار ماہرین پر چھوڑ دیا گیا ہے۔