چینی بروکر عاطف کی 6 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

168

 

لاہور (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے چینی کے مقامی بروکر عاطف کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار عاطف کی عبوری ضمانت 6 اپریل تک کے لیے منظور کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی بروکر عاطف نے
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست عبوری ضمانت دائر کی تھی جبکہ ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کی مد میں مذکورہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا۔