دادو، ڈی ای او پر اساتذہ تنظیم کے رہنما کی جانب سے تشدد

91

دادو (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں دوران میٹنگ تعلقہ ایجوکیشن افسر پر اساتذہ تنظیم پ ٹ الف کے رہنماء نے مبینہ طور پز حملہ کردیا، تشدد کرکے فرار، معاملہ پولیس تک جاپہنچا، ڈی ایس پی سٹی ڈی ای او آفس پہنچ گئے، تفصیل طلب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے یونین رہنماء پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کردی۔ دادو کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں مبینہ طور پر دوران میٹنگ پرائمری اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پ ٹ الف کے تحصیل دادو صدر منصور کلہوڑو کا تعلقہ ایجوکیشن افسر عبدالشکور آرائیں پر حملہ، تشدد کرکے فرار ہوگیا، واقعہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نذیر احمد دایو نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور پولیس کو یونین رہنماء کیخلاف کارروائی کرنے کی درخواست کردی۔ ڈی ایس پی دادو عبدالخالق وگن ڈی ای او آفس پہنچ گئے۔ واقعے کے تفصیل طلب، کارروائی کی یقین دہانی۔ ادھر یونین رہنماء منصور کلہوڑو کا کہنا ہے کہ کوئی تشدد نہیں کیا، ایک استاد کا سروس کارڈ گم ہوگیا جو ڈپلی کیٹ بنوانے کے لیے سے رجوع کیا جو معاملے کو حل کرنے کے بجائے رشوت مانگ رہے تھے۔ افسران کی روایت رہی ہے کہ یونین کے رہنماؤں پر ایسے الزام لگاتے ہیں۔ اساتذہ نے تعلقہ ایجوکیشن افسر کے احتجاج کی کال دے دی۔