کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سائوتھ ریجن کے کپتان سیدولی حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پانچ وکٹوں سے ٹی ڈی جی ٹائیگر کو شکست دے دی ،اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر امین الرحمن نے محمد کاشف حنیف کومین آف دی میچ ایوارڈ دیاان کے ہمراہ نعیم احمد خان اور سلمان حسین کاظمی بھی موجود تھے ،کے سی سی اے کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں سائو تھ ریجن کے کپتان نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے گا فیصلہ کیا ،ٹی ڈی جی ٹائیگر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی جبران بشیر نے 39 گیندوں پر 29 اور نادر اکرم نے 24 گیندوںپر 27 رنز بناکر نمایاں رہے ، محمد کاشف حنیف نے 17 رنز دیکر تین وکٹ حاصل کی ،جواب میں سائوتھ ریجن نے 14 ویں اوورز میں پانچ وکٹوں پر مطلوبہ ہدف پورا کیا ،اسد حسین نے 17 گیندوں پر 27 رنز عمران ساجد نے 18 گیندو ں پر 22 رنز اور محسن ممتاز نے 27 گیندوں پر 17 رنز بنائے،جبکہ جبران بشیر نے 39 رنز دیکر تین وکٹ حاصل کی ۔دوسرامیچ لانڈھی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلاگیا جس میں آئی ڈی جی فلکن نے بورڈ فلکن کو 59 رنز پر قابوکرلیا ،آئی ڈی جی فلکن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں میدان میں اترنے والے جینداقبال کی 68گیندوں پر نصف سنچری 111 رنز کی طوفانی انگیز کی بدولت چھ وکٹوں پر 193 رنز اسکور کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے،جبکہ اجیت کمار نے 24 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،جواب میں بورڈفلکن کی ٹیم مقرررہ اوورز میں چھ وکٹ پر 134 رنز بناسکی ،عبدالرازق نے 40 گیندوں پر 31 رنز سلمان نے 25 گیندوں پر 29 رنز بنائے ،جبکہ احمر لیاقت اور ایس ایم اجمیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔