کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ (BIPL)نے پیرانی گروپ آف کمپنیز (سپر پاور بائیکس کے تیار کنندگان) کے ساتھ کیش مینجمنٹ اینڈ ایمپلائی بینکنگ سروسز کے تحت اپنے کارپوریٹ، کمرشل ، ایس ایم ای کسٹمرز کے ملازمین کے لیے بائیک فنانسنگ کی اپنی نئی پراڈکٹ کے حوالے سے معاہدہ کرلیا ہے۔بائیک فنانس شرعی اصولوں پر مبنی فنانسنگ کی ایسی سہولت ہے جس کے ذریعے کوئی بھی ایمپلائی اپنے خوابو ں کی بائیک سود سے پاک طریقے سے آسان اور انتہائی کم ماہانہ اقساط پر حاصل کرسکتا ہے ۔