منشا بم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی اپیل وفاق کو ارسال

294

 

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم اور اس کے گھر کے افراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عامر منشا کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار اور اس کے گھر والوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے
بعد اسے سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دیا اور ہدایت کی کہ درخواست کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔درخواست گزار کے وکیل فرہاد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ کسی معقول جواز کے بغیر درخواست گزار اور ان کے گھر والوں کا نام ای سی ایل شامل کیا گیا ،استدعا ہے کہ اسے فہرست سے خارج کیا جائے۔