کراچی، مفتی سلیم اللہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

218

 

کراچی (آن لائن ) کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دینی مدرسے کے معلم سلیم اللہ خان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مفتی سلیم اللہ خان ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں واقع خیرالعمل مسجد کے قریب واقع مدرسے میں معلم ہیں ۔ بدھ کے روز وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن جارہے تھے جب وہ منگھو پیر روڈ پر پہنچے تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔سلیم اللہ خان کو کمر اور پیٹ پر دو دوگولیاں لگیں
جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔