اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں 20لاپتا پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن کا ریکارڈ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ لاپتا ہونے پر پی ٹی اے لوکیشن جیو فینسنگ ریکارڈ طلب کیا گیا،10پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن ایک مشکوک جگہ پرٹریس ہوئی۔الیکشن کمیشن نے استدعا کہ کہ معاملے پر فیصلے کے لیے دستاویز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔