بہاولپور میں بھوک وافلاس پورا خاندان نگل گئی!

373

بہاولپور(آن لائن)بہاولپور میں معاشی حالات سے تنگ آکر شہری نے بیوی اوربچوں سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تحصیل حاصل پور کے علاقے چکی میں پیش آیا جہاں 40 سالہ ندیم نے بیوی اور بچوں کو مار کر خود کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کرلی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہلاک ہونے والو ںمیں 5 سالہ بیٹی منیہ، 4 سالہ بیٹا اذان اور 35 سالہ بیوی بھی شامل ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ندیم بے روزگاری کا شکار اور قرضوں سے تنگ تھا۔