راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرین کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے دفاع سے متعلق دوطرفہ تعاون کے فروغ پراتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کا فروغ بہت اہم سمجھتے ہیں۔
یوکرین کے سفیر نے افغان امن عمل سمیت خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان سے تعاون کی ہرممکن یقین دہانی کروائی۔