سکھر ،صحافی اجے کمار لالوانی کے قتل میں ملوث ملزمان،7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر

185

سکھر (نمائندہ جسارت) صالح پٹ کے مقتول صحافی اجے کمار لالوانی کے قتل کے ملزمان عدالت میں پیش ،عدالت نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ سکھرپولیس کی جانب سے صالح پٹ کے مقتول صحافی اجے کمار کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان اکبر منگریو،رضا شاہ ،جمیل شاہ ،جانب میرانی اور مصطفیٰ میرانی کو روہڑی کے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاپولیس نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرناہے اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔