شہباز شریف کا پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی پر لاعلمی کا ا ظہار

181

لاہور ( آن لائن )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے کیسز کا رونا رو رہا ہوں مجھے باہر کے حالات کا علم نہیں، مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھو۔نیب الزامات پر عدالتوں میں پیش ہوکر بتا رہا ہوں کہ کرپشن نہیں کی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے د وران جب شہباز شریف سے پو چھا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عید کے بعد پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں آپ اتفاق کرتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے کیسز کا رونا رو رہا ہوں مجھے کیا پتا۔نیب الزامات پر عدالتوں میں پیش ہوکر بتا رہا ہوں کہ کرپشن نہیں کی،درخواست ضمانت میں تمام الزامات کا جواب د یدیا ہے خاندان یا بچوں کو فائدہ دینا ہوتا تو قوم کا پیسہ نہیں بچاتا،بیٹوں کی شوگر ملز کو ایک روپے کا فائدہ نہیں دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے متعلق مجھ سے نہ پوچھیں تو بہتر ہو گا کیونکہ میں جیل میں ہوں، مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھو ،مجھے باہر کے حالات کا علم نہیں۔