پٹیل پاڑہ میں تجاوزات ،کے ایم سی ودیگر سے جواب طلب

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پٹیل پاڑہ کی کچی آبادی میں روڈ پر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف درخواست پر کے ایم سی ،اینٹی انکروچمنٹ اور ایس بی سی اے سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیے۔منگل کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے پٹیل پاڑہ کی کچی آبادی میں روڈ پر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف محمد سعید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے فریقین سے مئی کے دوسرے ہفتے تک ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے آبادیوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر جسٹس سید حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کا لے آؤٹ پلان کیاہے ؟ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کچی آبادیوں میں تجاوزات قائم ہوجاتی ہیں تو کون ہٹائے گا؟لگتا ہے پٹیل پاڑہ تو ان کے لیے علاقہ غیر ہے۔