مسلح ڈاکوؤں نے حلقہ ناظم جماعت اسلامی کولوٹ لیا

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن قلندریہ چوک کے قریب جماعت اسلامی حلقہ شادمان شمالی کے ناظم محمد معاذ فاروقی سے تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6افراد اسلحے کے زور پر قیمتی موبائل نقد رقم اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع تھانہ شارع نورجہاں کودے دی گئیہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے شادمان کے اس مخصوص حصے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، مخصوص گروہ شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے تاہم پولیس کو متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجو دکوئی کارروائی ہوئی نہ ہی پولیس گشت میں اضافہ ۔