کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے تحت سالانہ اجتماع کارکنان کا منعقد کیا گیا۔اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد برادر بلال جمیل(معتمد اسلامی جمعیت طلبہ کراچی ) نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی سیشن 2021 تا 2022 کی تھیم پر کارکنان جمعیت کو لیکچر دیا۔بعد ازاں ناظم جامعہ اسید خانزادہ نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے نئے ذمہ داران کا اعلان کیا جن میںمعتمد جامعہ کراچی کاشف خان،نگران انتظامی امور ارسلان ایوبی، ٹرانسپورٹ مصعب فاروقی ،سیکرٹری اطلاعات احمد منیب، مارننگ پروفیشنل فیکلٹی حافظ عمیر بیگ ،مارننگ آرٹس عمر رمضان، مارننگ اپلائڈ کامران سلطان ،مارننگ سائنس شیخ اویس ،ایوننگ سائنس نگران کاشف خان،ایوننگ پروفیشنل فیضان رشید، ایوننگ آرٹس اسفند یار خان شامل ہیں۔