کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں چار ہاتھیوں کو نامناسب ماحول میں رکھنے سے متعلق دائر درخواست پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر،سینئر ڈائریکٹر سفاری پارک اور سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو 9اپریل تک نوٹس جاری کردئیے ۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں چار ہاتھیوں کو نامناسب ماحول میں رکھنے سے متعلق پاکستان اینیمل ویلفیئر سوسائٹی و دیگر کی جانب سے دائر کی سماعت ہوئی ۔فاضل عدالت نے مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیا ۔