وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

363

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤے کار لانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم  نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔منگل ک

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری دی گئی، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤیکار لانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔