راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راو لپنڈی کیپٹن (ر) انوارلحق نے کی ہدا یت پر ضلع بھر میں 5 روزہ انسدادپو لیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام تحصیلوں میںانتظامی افسران نے عوامی نمائندگان سے مہم کا افتتاح کروایا، جس کا مقصد عوام کا ویکسین پر اعتماد بڑھانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صحت مند معا شرہ ہما رے مضبو ط مستقبل کی ضما نت ہے اور بچو ں کی صحت اس کی بنیا دی آکا ئی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ان کی صحت و تند رستی کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے حفاظتی ٹیکوں کے کے ذ ر یعے انہیں مو ذی امرا ض سے محفو ظ ر کھنے کے لیے قبل از و قت اقدامات کیے جا ئیں ۔انہوں نے ہد ایت کی کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے اور مسا فر بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جائے، نیز انسدا د پو لیو مہم کو قو می فر یضہ سمجھ کر انجام د یتے ہو ئے پا کستا ن کو پولیو فری بنا نے کے عزم کو آگے بڑھا یاجائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی پیشہ ورا نہ غفلت کو بر دا شت نہیں کیا جا ئیگا۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلوا کر مہم کا افتتاح کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر احسان غنی، چودھری محمد حسین، متعلقہ محکموں کے نما ئندگا ن اور دیگر سر کا ری افسرا ن بھی ان کے ہمر اہ تھے۔ مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سی ای اوہیلتھ اتھا ر ٹی ڈاکٹرسہیل احمد چودھری نے بتا یا کہ محکمہ اوقاف کی جا نب سے علما اور علاقے کے اکا برین کو خصوصی طور پر مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔