سکھر (نمائندہ جسارت) ڈاکٹر عبدالمجید میمن الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے صدر، عبدالمالک تنیو سیکرٹری مقرر کردیے گئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس الخدمت فائونڈیشن کے سرپرست، امیر جماعت اسلامی زبیر حفیظ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے ذمے داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں الخدمت سکھر کے ذمے داران کی تقرری عمل میں لائی گئی۔ ڈاکٹر عبدالمجید میمن کو الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کا صدر جبکہ عبدالمالک تنیو کو سیکرٹری مقرر کیا گیا۔