ورلڈ کپ کوالیفائرز ،جرمنی، ا سپین، اٹلی، فرانس اور انگلینڈ نے فتح حاصل کر لی

424

برلن (جسارت نیوز)فیفا ورلڈ کپ یورپیئن کوالیفائرز میں جرمنی نے رومانیہ، ا سپین نے جارجیا، اٹلی نے بلغاریہ، فرانس نے قزاخستان، انگلینڈ نے البانیہ، ہنگری نے سان مارینو، پولینڈ نے انڈورا، ڈنمارک نے مالڈووا، سوئٹزرلینڈ نے لتھوانیا اور سویڈن نے کوسوو کو شکست دے دی۔ فن لینڈ اور یوکرین کے مابین کھیلا گیا میچ برابر رہا۔ فنیشنل ارینا میں کھیلے گئے گروپ جے کے میچ میں جرمنی نے رومانیہ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول سرج گنبری نے کیا۔ گروپ بی کے میچ میں سپین نے جارجیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ ا سپین کی طرف سے فیران توریس اور دانی اولمو نے گول ایک، ایک گول کیا۔ گروپ سی کے میچ میں اٹلی نے بلغاریہ کو بآسانی 2-0 سے مات دی۔ بیلوٹی اور لوکیٹیلی نے اٹلی کی جانب سے گول کئے۔ آستانہ ارینا میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے قزاخستان کو 2-0 سے شکست دی۔ فرانس کی طرف سے اوسمان ڈیمبلی اور سرجے ملی نے ایک، ایک گول کیا۔ گروپ آئی کے میچ میں انگلینڈ نے البانیہ کو 2-0 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ہیری کین اور میسن مائونٹ نے گول کئے۔