اسلام آباد(اے پی پی)اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.6 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ا سپین میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں نے 254.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ا سپین میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 230.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، فروری 2021 میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 29.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال فروری میں ہسپانیہ میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرکاحجم 20.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کی فراہمی کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔