اسلام آباد (آن لائن) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کو ترقی دیدی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ19 کے پولیس سروس پاکستان (پاس)کے آفیسر کیپٹن (ر) حیدر رضا کو ترقی دے کر ان کا حکومت سندھ سے پنجاب
میں تبادلہ کردیا گیا ‘گریڈ 18 کی افسر عمارہ اطہر کو گریڈ19میں ترقی دیدی گئی ہے اس کے علاوہ ترقی پانے والے دیگر افسران میں فیصل مختار، ذیشان شفیق صدیقی، محمد فیصل رانا شعیب محمود، عبادت نثار، وقار شعیب انور، فضل حامد، محمد عتیق طاہر و دیگر شامل ہیں