واشنگٹن (آئی این پی) فیس بک نے پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔