نالائقوںمیں درست فیصلے کی صلاحیت نہیں‘ ترجمان جے یو آئی (ف)

261

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان جے یو آئی (ف)اسلم غوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی چھتری تلے جاری معاشی پالیسی میں وزرا کا ردوبدل کرکے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ اسلم غوری نے کہاکہ معیشت بہتر کرنے کے لیے وزیر نہیں پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے لیکن نالائق حکمرانوں میں درست فیصلے کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ترجمان نے کہاکہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا گیا ہے،آئی ایم ایف کے نمائندے ہی معیشت کے فیصلے کر رہے ہیں،آئی ایم ایف کے نمائندے قوم کے مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات کو ترجیح دے کر اپنی نوکری پکی کررہے ہیں۔