اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ او لیول کے امتحانات 15 مئی سے شروع ہونے تھے لیکن اب10 مئی سے آغاز ہوگا۔ ٹوئٹر پر شفقت محمود نے خط کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اب او لیول، آئی جی سی ایس ای امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔