سستا گھر اسکیم کے گھروں کی قیمت میں سوا 3 لاکھ روپے سے زاید کا اضافہ

162

لاہور (آن لائن) وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی ’’سستا گھر اسکیم‘‘ ایک مرتبہ پھر مہنگی ہو کر رہ گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ بے گھر غریبوں کیلیے بنائے جانے والے گھروں کی الاٹنگ قیمت میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد گھروں
کے الاٹیوں کو 11 لاکھ روپے کے بجائے اب 14 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کرنا پڑیں گے جبکہ گھروں کی ماہانہ قسط 9 ہزار کے بجائے 12 ہزار روپے کردی گئی ہے۔