بوائلرپھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، ایک مزدورجاںبحق

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ غنی چورنگی پر پاکستان کبیل کے قریب آئل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے فیکٹر ی کی چھت گرنے کے ساتھ ساتھ آگ بھی لگ گئی ، اطلاعات کے مطابق چھت کا حصہ گرنے پر ایک مزدورجاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا فائربریگیڈ حکام کے مطابق کہ 2 فائرٹینڈرز کو آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طورپر روانہ کردیا گیا تھا۔