جامعہ اردو:اساتذہ کی مشتہر اسامیوں پر تین ماہ میں سلیکشن بورڈ بنانے کافیصلہ

255

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے46ویںاجلاس کی دوسری نشست ڈپٹی چیئر مین سینیٹ اے کیو خلیل کی زیر صدار ت منعقد ہوئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ اساتذہ کی مشتہر اسامیوں پر 3ماہ میں سلیکشن بورڈ منعقد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ دیگر اہم معاملات بھی زیر غور لائے گئے۔