کراچی (اسٹاف رپورٹر)رہزنی کی وارداتوں سے پریشان شہریوں نے اسلامیہ کالج کے قریب مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزم کو مشتعل افراد کے چنگل سے چھڑا کر تھانے منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک فیملی کو لوٹ رہا تھا، ملزم سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا، تاہم گرفتار ملزم کے 2ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔