کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پہلا یوم تاسیس ایک مقامی کلب میں منعقد کیا گیا جہاں پر جامعہ کے اساتذہ نے کیک کاٹ کر سمیوٹا کے کامیاب ایک سال کا جشن منایا۔ جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام کے وائیس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی مہمان خصوصی تھے۔یوم تاسیس کے تقریب 11 فروری کوہوناتھی، غیرمعمولی حالات کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔