کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی کی لیگل ایڈ کمیٹی اور زیلی شعبہ پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین ذکرالرحمن کی ہدایت پر الخدمت جماعت اسلامی کے تعاون سے گلشن معمار، سائٹ سپرہائی وے اور سرجانی ٹاؤن کے تھانوں میںجراثیم کش اسپرے کیا گیا۔متذکرہ تھانوںکے پولیس افسران واہلکاروںوائس چیئرمین لیگل ایڈجہانزیب، محمدعلی، محمدعرفان اورکارکنوںسے اظہارتشکرکرتے ہوئے ان کی خدمات کوسراہا،انہوںنے کہا کہ صحت مندماحول کی فراہمی کے لیے الخدمت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، شہری ضرورت کے تحت گھرسے باہر نکلیں اورماسک کااستعمال کریں، انہوںنے کہا کہ ہاتھوںکی صفائی، سماجی فاصلہ برقراررکھ کر اسپرے کے اثرات کودیرپا بنایاجاسکتاہے۔