شہریوں نے پولیس اہلکار کوموٹرسائیکل چھینتے ہوئے پکڑلیا

530

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہریوں نے سندھ پولیس کے اہلکار کو شہری سے موٹرسائیکل چھینتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، 5 اسٹار چورنگی پر پیش آنے والے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس اہلکار مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل چھین رہا تھا جبکہ مسلح پولیس اہلکار نے شناخت چھپانے کیلیے نیلا اپر پہن رکھا تھا۔شہریوں نے چورنگی پر موجود ٹریفک اہلکار کو بھی مدد کیلیے طلب کیا۔ شہری سے مبینہ موٹرسائیکل چھیننے والا سب انسپکٹر کامران سیکورٹی زون ٹو کا اہلکار اور بلاول ہاؤس پر تعینات ہے۔ ملزم نے پکڑے جانے پر خود کو ساؤتھ انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے پہلے اپنا نام علی شاہ بتایا۔ذرائع کے مطابق کامران کے ساتھ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص موجود تھا، شہری کے مطابق کامران اس سے موٹرسائیکل چھین رہا تھا، سب انسپکٹر سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔