اورنگی نالے کامتاثرہ شخص گھر خالی کرنے کاصدمہ برداشت نہ کرسکا

155

 

کراچی (پ ر)اورنگی نالے کامتاثرہ شخص گھرخالی کرنے کے الٹی میٹم کے بعد زندگی ہار گیا‘ریاض احمد کو انتقال سے کچھ دیر قبل حکام نے گھر خالی کرنے کا حکم دیا تھا‘ مرحوم اس سے قبل نالہ متاثرین کے ساتھ پریس کلب پر احتجاج میں شریک تھے‘ نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔تھورانی گوٹھ سیکٹر15 کے رہائشی بزرگ ریاض احمد جو اپنے حق کو لینے کے لیے احتجاج میں آگے آگے تھے ۔ ایک دن پہلے حکومت کی طرف سے گھر خالی کرنے کا کہا گیا ۔ اب وہ پریشان تھے کہ کس طرف اور کہاں اپنے بچوں کو لیکر جائوں اسی پریشانی میں انکو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ چند منٹ میں انتقال کر گئے۔ امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے حکومت کے اس اقدام کو سراسر غیر انسانی، وحشانہ، اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض احمد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔جماعت اسلامی پہلے بھی اور اب بھی اورنگی نالہ متاثرین کے قدم بقدم ہے۔ اور ہم اس خون ناحق کا حساب لیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ اس ظالمانہ ا قدام کا فوری نوٹس لیں اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دیں۔