لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں بلاول زرداری نے کہا کہ وزیر خزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے سینیٹ میں کامیابی درکار تھی جسے ان کی شکست نے ناممکن بنادیا۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کر رہی ہے، پارلیمانی سیاست حکومت کے خلاف سب سے مؤثر ثابت ہوئی ہے۔