وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

398

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کے بعد سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیردفاع کے کورونا میں مبتلا ہونے ‏کی اطلاع دی ہے، انہوں نے کہا ہےکہ وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب کچھ دیر قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جبکہ ایوان صدارت نے ڈاکٹر عارف علوی کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

وضح رہے وزیر اعظم عمران خان بھی گزشتہ کچھ روز سے کورونا میں مبتلا تھے کیونکہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔