بلاول بھٹو نے وزیرخزانہ کی برطرفی کو پی ڈی ایم کی کامیابی قرار دیدیا

469

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی برطرفی کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی کامیابی قرار  دیدیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ کوعہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ کی برطرفی دراصل PDM کی کامیابی ہے، PTIMF کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کیلئے سینیٹ میں جیت درکارتھی جسے ان کی شکست نے ناممکن بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونیوالی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، پارلیمانی سیاست حکومت کےخلاف سب سے مؤثر ثابت ہوئی ہے