لاہور، اے ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر حسن علی کی کمرے سے لاش برآمد

318

لاہور (صباح نیوز)اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر حسن علی کی سروسز اسپتال لاہور کے ہاسٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایم ایس سروسز نے کہا کہ ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے، وہ اپنا علاج اسپتال میں ہی کر رہے تھے اوراسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر تھے۔ایم ایس سروسز نے بتایا کہ ڈاکٹر حسن صبح کمرے میں مردہ پائے گئے۔