فیصل آباد میں فیکٹری میں دھماکا ایک شخص جاں بحق‘5زخمی

199

فیصل آباد (صباح نیوز)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مکوآنہ روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔امدادی کارکنوں نے ریسکیو آپریشن کرکے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ فیکٹری میں پرانے ٹائر پگھلاکر تیل نکالا جارہا تھا۔