مردان پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ملزم گرفتار

193

پشاور(اے پی پی)مردان کے تھانہ طورو کی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ پشاور سے اسلحہ اسمگلر بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کا غیرقانونی اسلحہ کی سمگلنگ کریگا۔ اطلاع موصول ہونے پر ضلع بھر پولیس کو ہائی الرٹ کرکے ایس ایچ او طورو افتخار خان بمعہ دیگر نفری نے بمقام میں ولی خان روڈ طورومردان میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکارنمبرLEE-4039 روک کرتلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے45 پستول 30بور،ایک کلاشنکوف ،18 میگزین اور 38 ہزارسے زاید کارتوس برآمد کرملزم اکبرعلی سکنہ تخت بھائی کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم غیرقانونی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔