کورکمانڈربلوچستان سے وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر کی ملاقات

228

تربت (آن لائن) کورکمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رند نے کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں تفصیلی ملاقات کی، ملاقات کے دوران مکران کی علاقائی صورتحال،امن وامان سمیت دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، میرعبدالرؤف رند نے کمانڈر 12 کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے درخواست کی کہ پسماندہ اوروہ علاقے جو شورش زدہ علاقے رہے ہیں انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے، ان علاقوں کوسڑکوں کے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ضرورت ہے جس پر اتفاق کیاگیا اور اہم شاہراہوں اورروٹس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا جن سے پسماندہ وشورش زدہ علاقوں کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے اورمستقبل مین علاقائی ترقی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند ہوں، کمانڈر 12 کور نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ساؤتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج سے مکران کے پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کاخاتمہ کریں، ملاقات کے دوران صوبے کے ساحلی علاقوں کی ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔