فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے اصولی سیاست کو وصولی میں تبدیل کیا، ڈکٹیشن کہاں سے مل رہی ہے اس کابلاول کوعلم ہے، پی ڈی ایم میں ڈکٹیشن نہیں دی جاتی۔صباح نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی بن کراورق لیگ کوشامل کرکے اُن کے اپنے وزیراعلیٰ کوتبدیل کراسکتی، پرویز الٰہی سے رابطے کرکے عدم اعتماد نہیں لاسکتی، عام انتخابات میں مرکزسمیت پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن اکثریت اورپی ٹی آئی اقلیت میں تھی۔ بنی گالہ میں پٹے پہنانے کے بعداُسے معمولی اکثریت میں تبدیل کیاگیا۔ ق لیگ حکومت سے باہرآجائے توپنجاب سے تبدیلی کی ابتداہوسکتی ہے۔ایوان میں اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے اِس لیے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازہوں یاکوئی بھی اس کافیصلہ میاں نوازشریف کرسکتے ہیں،سیاست کاعوام کے علاوہ کوئی باپ نہیں اس لیے باپ کااحترام کرناچاہیے۔ باپ کے قریب ہونے والوں کے لیے اگلاماہ اپریل فول ثابت ہوگا۔ رواں سال میں بہت کچھ ہونے والاہے ،اب عوام رہیں گے یاعمران۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے کردارسے دیوارکے ساتھ لگ رہی ہے ، پیپلز پارٹی اب بھی اے پی سی میں طے شدہ 26نکات پرآجائے توحکومت برقرارنہیں رہ سکتی۔