سکھر (نمائندہ جسارت) صرافہ بازار ایسوسی ایشن خدمت پینل کے سپوٹرز کی جانب سے نواں گوٹھ بندھانی محلے میں کارنرمیٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس میںبندھانی برادری سے تعلق رکھنے والے صرافہ بازار کے تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور صرافہ بازار کے خدمت پینل کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔اجرک کا تحفہ اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انتخابی نشان چھتری بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر بندھانی برادری کے معزز حاجی عثمان ،حاجی وہاب بندھانی،محمد ناصر پہنور بندھانی ودیگر نے کہا کہ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ ہمیں صرافہ بازار خدمت پینل کے نامزد امیدواروں نے ہماری دعوت پر یہاں پہنچ کر ہمیں عزت دی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ برادری کے تمام ووٹ 3اپریل کو چھتری کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔اس موقع پر صرافہ بازار ایسوسی ایشن خدمت پینل کے نامزد صدر آصف مغل اور نامزد جنرل سیکرٹری ذاکر بندھانی ،سینئر نائب صدر عبدالرشید دائود پوتہ،نائب صدر محمد یامین،ایڈیشنل سیکرٹری محمد حنیف خان،جوائنٹ سیکرٹری محمد خلیل ،فنانس سیکرٹری محمد یونس ودیگر اراکین نے کہا کہ آج جس طرح ہماری حوصلہ افزائی اور عزت کی گئی ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ 3اپریل کو ہونے والے الیکشن میں ہم پر اعتماد کیا گیا تو ہم تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔