لاڑکانہ ،شیخ زید چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج بچے کی عدم نگہداشت پر احتجاج

130

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شیخ زید چلڈرن اسپتال میں 20 روز سے داخل 8 ماہ کے بچے سالار چانڈیو کی بہتر علاج نہ ہونے اور مبینہ طور بچے کی آکسیجن نکالنے کے خلاف مریض بچے کے والد نورالدین چانڈیو نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی جسے وہاں موجود مریضوں کے گھروالوں نے بچالیا جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کے والد قبو سعید خان کے گاؤں غلام حیدر چانڈیو کے رہائشی محنت کش نورالدین چانڈیو نے کہا کہ لاڑکانہ کے شیخ زید چلڈرن اسپتال میں کوئی علاج نہیں جبکہ رات کو ڈیوٹی ڈاکٹر کو کہا کہ بچے کی حالت خراب ہے اس کا علاج کریں اور دیکھیں وہ موبائل فون پر واٹس اپ میں مصروف تھے لیکن وہ جذبات میں آگئے اور فوراً بچے کو لگی آکسیجن کی نلکی نکال کر ہم سے بدکلامی سے پیش آکر ہمیں بچہ لے جانے کو کہا اور اپنے عملے کے ہاتھوں دھکے دلواکر باہر نکال دیا ساری رات ہم پریشان رہے جو بڑی ناانصافی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کو علاج فراہم کرکے اس کی زندگی بچائی جائے۔